تازہ ترین

شیخوپورہ میں گاؤں ٹھٹھہ تارڑاں میں نامعلوم افراد نے فیملی پر کلہاڑیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ بھکھی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں میں 2 بیٹے ماں اور بیٹی شامل ہیں جبکہ باپ جانبحق ہوگیا ، پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال اور نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی ۔پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت بشریٰ ، رخسانہ، علی رضا اور گلفام کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق شخص کی شناخت محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے جبکہ تاحال ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ۔

Leave A Comment

Advertisement