تازہ ترین

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر 120 راکٹس داغے ہیں جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے لبنان پر وحشیانہ حملے کیے، جس کے باعث 60 افراد شہید اور 163 زخمی ہوئے۔ اس حملے میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے فورسز اور لبنانی فوج کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی حملہ کرتے ہوئے 120 راکٹس داغے، جس کے نتیجے میں مزید ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔

 

دوسری جانب، اسرائیلی فورسز نے غزہ کے شاطی پناہ گزین کیمپ پر بھی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں غزہ میں مزید 62 افراد شہید ہوئے۔ حماس نے دنیا بھر سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف 3 روزہ احتجاج کی اپیل کی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement