تازہ ترین

سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی ملنے کے چند دن بعد ’جوان‘ اسٹار کو دھمکی دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’جوان‘ اسٹار کو یہ دھمکی سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی ملنے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔ کالے ہرن کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر سلمان خان کو نشانہ بنانے والے گینگ نے دھمکی کے طور پر 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔سلمان خان کے بعد بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ایک اور مشہور سلیبریٹی بن گئے جنہیں دھمکیاں مل گئیں۔ اس دھمکی کے بعد باندرہ پولیس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے چھتیس گڑھ میں کال کا سراغ لگایا اور ملزم کی تلاش میں رائے پور پہنچ گئی ہے۔ پولیس حکام فیضان خان نامی شخص کی تلاش میں ہیں، جس کا فون مبینہ طور پر دھمکی بھیجنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا ہےکہ فون کرنے والے نے دھمکی دی کہ اگر تاوان کے طور پر کئی کروڑ روپے ادا نہیں کیے گئے تو وہ شاہ رخ خان کو نقصان پہنچائے گا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement