یورپی ملک میں خواتین پر برقعہ پہننے کی پابندی کی تاریخ کا اعلان
مسلمان خواتین کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف یورپی ممالک میں برقعہ اوڑھنے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہیں اب سوئٹزر لینڈ میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ اور باقاعدہ تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔
یورپی ملک سوئٹزر لینڈ کے برقعے پر پابندی کے متنازعہ فیصلہ پر عمل درآمد ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سوئٹزر لینڈ میں برقعے پر پابندی کے فیصلہ پر عمل درآمد یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ اس تاریخ کا اعلان سوئس حکومت کی جانب سے بدھ کے روز کیا گیا۔ مسلمان خواتین کے عوامی مقامات پر برقع اوڑھنے پر پابندی کا اعلان کر رکھا ہے۔ سال 2021 میں ایک محدود اکثریت کے ساتھ ایک ریفرنڈم منعقد ہوا تھا جہاں مسلمانوں کی انجمنوں نے اس کے خلاف سخت مذمت کی تھی۔ مسلمانوں کی انجمنوں کا کہنا تھا کہ یہ اقدام انہی کی طرف کیا گیا ہے جنہوں نے 2009 میں مساجد کے میناروں پر پابندی لگا دی تھی۔
سوئس حکومت کی فیڈرل کونسل نے بیان جاری کیا کہ ہم نے برقعے پر پابندی کو عملی طور پر نافذ کرنے کی تاریخ طے کر دی ہے۔
تاہم اس اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی جہازوں اور سفارتی جگہوں پر نہیں ہو گی ، نیز عبادت گاہوں میں بھی مسلمان خواتین نقاب کر سکیں گی۔کونسل کے جاری کردہ بیان کے مطابق چہرے کو چھپانے کی صحت اور تحفظ کی ضرورتوں کے پیش نظر بھی اجازت ہو گی۔ رسم و رواج اور موسمی شدت سے بچنے کے لیے بھی پردے کی اجازت ہو گی۔ اسی طرح فنکارانہ ضرورتوں کے تحت بھی چہرہ ڈھانپنے کی اجازت ہوگی۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی خاتون کو اپنی حفاظت کے لیے بھی پردے کی ضرورت ہو تو اسے اجازت ہو گی۔
Leave A Comment