تازہ ترین

ممبئی آگرہ ہائی وے پر پورن کھیڑی ٹول بوتھ کے قریب ایک خوفناک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لگژری گاڑیوں کو لے جانے والا ٹرک آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ٹرک پر چھ کاریں موجود تھیں جس دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، اور گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش رہی جس میں دیکھا گیا کہ ایک شخص آگ بجھانے میں مصروف ہے۔آگ کیسے لگی اس حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔رپورٹ کے مطابق شدید آگ نے گاڑیوں کو خاکستر کردیا مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

Leave A Comment

Advertisement