شہزادہ محمد بن سلمان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی۔ عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی صدارتی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے مملکت اور امریکہ کے مابین تاریخی اور سٹرٹیجیک تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور ان کی قیادت میں امریکی عوام کی خوشحالی و ترقی کی خواہش ظاہر کی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کی جانے والی مبارک باد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکی عوام کے حوالے سے ان کے جذبات و احساسات کی تعریف کی۔
Leave A Comment