تازہ ترین

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنانی ریاست کے ذریعے اس وقت تک بالواسطہ مذاکرات کا کوئی راستہ نہیں ہو گا جب تک اسرائیل لبنان پر اپنے حملے بند نہیں کرتا۔ عرب میڈیا کے مطابق تقریر میں نعیم قاسم نے کہا کہ صرف میدان جنگ میں ہونے والی پیش رفت لبنانی گروپ اور اسرائیلی فوج کے درمیان دشمنی کا خاتمہ کرے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان کی اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں داخل ہونے کی شرط مکمل جنگ بندی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بالواسطہ مذاکرات حزب اللہ کی جانب سے لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیہ بری کریں گے۔نعیم قاسم نے اس بات کی بھی زور دیا کہ حزب اللہ اسرائیل کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنا رہی ہے، اسرائیل میں کوئی جگہ نہیں ہے جو ہماری پہنچ سے دور ہے، وہ دن آنے والے ہیں، جب ہم فتح یاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے پاس دسیوں ہزار تربیت یافتہ جنگجو ہیں جو ڈٹ کر مقابلہ کر سکتے ہیں ، ہمارے پاس طویل عرصے تک لڑنے کی ضروری صلاحیتیں ہیں۔حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ حزب اللہ امریکی انتخابات کے نتائج پرفیصلے نہیں بدلے گی، امریکہ میں کون جیتا ہے، اس سے انہیں کوئی سروکار نہیں، صرف میدان ہی سرحد پار جارحیت کو روک سکتا ہے۔نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخ طے کرنے سے انکار کرتے ہیں ، وہ ایک ایسے منصوبے کا سامنا کر رہے ہیں جس میں توسیع کی جائے گی ، وہ جنگ کو غزہ، فلسطین اور لبنان سے آگے مشرق وسطیٰ تک پھیلانا چاہتے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement