تازہ ترین

امریکا میں صدارتی انتخاب کی گہما گہمی جاری ہے اور واشنگٹن سے 13 ہزار کلومیٹر دور بھارت کے تھلاسندرا پورم میں صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے آباو اجداد کے گاؤں میں ان کی کامیاب کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔کملا ہیرس کے دادا پی وی گوپالن اس گاؤں میں 100 سال پہلے پیدا ہوئے تھے۔ جہاں اب ایک مندر ہے اور اس کے قریب ایک چھوٹا سا اسٹور جسے جی مانی کندن نامی ایک دیہاتی چلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کملا ہیرس کی کامیابی کے لیے مندر میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا ہے اور اگر وہ کامیاب ہوگئی تو گاؤں جشن منایا جائے گا۔

 

مندر میں ایک پتھر پر کملا ہیرس کا نام ایک پتھر پر کندہ کیا ہے جس میں کملا کے والد کا بھی ذکر ہے ساتھ ہی مندر کے بیرونی احاطے میں ایک بڑا بینر آویزاں ہے جس پر ’زمین کی بیٹی‘ درج ہے اور اس میں کملاہیرس کی کامیاب کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement