سلمان خان کو پھر دھمکی مل گئی
مندر میں معافی مانگیں یا 5 کروڑ روپے ادا کریں: بشنوئی گینگ کی سلمان خان کو نئی دھمکی مل گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے تازہ دھمکی موصول ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اداکار یا تو مندر جائیں اور کالے ہرن کو مبینہ طور پر مارنے پر معافی مانگیں یا پھر 5 کروڑ روپے ادا کریں۔ ممبئی پولیس کے ٹریفک کنٹرول یونٹ نے کہا کہ انہیں پیر کے روز ایک شخص کی طرف سے ایک پیغام موصول ہوا جس کا دعویٰ ہے کہ وہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی ہے۔دھمکی آمیز پیغام میں لکھا گیا ہے کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتا ہے تو وہ ہمارے مندر جا کر معافی مانگیں یا 5 کروڑ روپے ادا کریں۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو ہم اسے مار ڈالیں گے۔ ہمارا گروہ اب بھی سرگرم ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے اور پیغام بھیجنے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔
سلمان خان کو 30 اکتوبر کو ایک نامعلوم شخص کی طرف سے اسی طرح کی جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی، جس نے ان سے 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
Leave A Comment