نیوزی لینڈ میں نامعلوم حملہ آور نے مسجد کو آگ لگادی
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نامعلوم انتہا پسند نے رات کے آخری پہرمسجد میں داخل کر آگ لگا دی۔مسجد پر منگل کی علی الصبح حملہ کیا گیا، مسجد کو جزوی نقصان پہنچا تاہم ایمرجنسی سروسز کو فوراً مطلع کیا گیا جنہوں نے آگ کو بجھا دیا۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ واقعہ سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا اور نیوزی لینڈ میں 2019 میں پیش آنے والے افسوناک واقعہ کی یاد تازہ کردی جس میں ایک سفید فام انتہا پسند نے فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کرکے مسجد پر حملہ کر کے 21 مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن نے دکھایا کہ کوئی شخص صبح 1 بجے سے پہلے نیو لن کی امام رضا مسجد میں گھس آیا اور جان بوجھ کر آگ لگا دی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا “پولیس اب بھی ممکنہ محرک کی تحقیقات کر رہی ہے اور ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ نفرت سے متعلق جرم ہے۔“مسجد کے حکام نے سوشل میڈیا پر کہا کہ منگل کا حملہ چونکا دینے والا اور ہولناک تھا۔
Leave A Comment