افریقی جزائر پر تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 25 افراد ہلاک
افریقہ کے جزائر کوموروس میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر رساں اداروں نے اقوام متحدہ کے حوالے سے بتایا کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ جمع اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا، مقامی افراد نے 5 افراد کو بچا لیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسمگلرز نے جان بوجھ کر کشتی کو ڈبویا تھا، بچ جانے والے افراد کا کہنا ہے کہ کشتی میں مختلف قوموں کے 30 افراد سوار تھے۔
Leave A Comment