بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 29 طیارہ گر کر تباہ
بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ مگ 29 گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لڑاکا طیارے نے ریاست پنجاب کے آدم پور سے آگرہ کے لیے پرواز بھری تھی اور آگرہ میں ہچکولے کھاتے ہوئے ایک آبادی کے نزدیک کھیت پر گر گیا۔طیارے میں لگنے والی آگ نے پورے کھیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ طیارہ آگرہ میں جنگی مشق میں حصہ لینے کے لیے جا رہا تھا۔حادثے کے وقت پائلٹ نے پیراشوٹ کی مدد سے خود کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا۔ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر گرنے سے پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
Leave A Comment