میں نے سگریٹ چھوڑ دی: شاہ رخ خان
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اب سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے۔شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ممبئی کے علاقے باندرا میں منعقد کی گئی ایک تقریب ’ایس آر کے ڈے‘میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ یادگار لمحے گزارے اور اس دوران اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔اس تقریب کی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں شاہ رخ خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میری زندگی میں اب تک ایک اچھی تبدیلی یہ بھی آئی ہے کہ میں اب سگریٹ نوشی نہیں کرتا۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد مجھے سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے لگے گی اور اب میں ایسا محسوس کرتا ہوں، مگر ان شاء اللّٰہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ 2012ء میں شاہ رخ خان کو آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ کے دوران سرِ عام سگریٹ نوشی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اداکار پر اس اقدام کی وجہ سے جے پور کی ایک عدالت نے 100 روپے کا معمولی جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔
واضح رہے کہ اداکار نے ہر سال کی طرح اس سال اپنی سالگرہ کا جشن بڑے پیمانے پر نہیں منایا ہے۔
Leave A Comment