تازہ ترین

اسرائیلی فورسز کی غزہ بھر میں وحشیانہ کارروائیاں جاری، 24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 55 فلسطینی شہید اور 192 زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے شمالی علاقے کے محاصرے میں 13 فلسطینیوں شہید ہوئے، اسرائیلی فورسز کا پولیو مرکز پر اسٹن گرینیڈ سے حملے میں 4 بچوں سمیت 6 شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال "یونیسیف" نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ کے متعدد علاقوں میں پولیو ورکر کی رسائی ممکن نہیں۔عرب میڈٰیا کا کہنا ہے کہ جبالیہ ، بیت لاہیا اور رفاہ میں دو گھروں پر اسرائیلی فضائی حملے میں 9 فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد نصیرات کیمپ سے تشدد شدہ 4 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی۔شہداء کی مجموعی تعداد 43 ہزار 369 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 2 ہزار 211 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

Leave A Comment

Advertisement