یوگنڈا: چرچ پر آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک، 34 زخمی
یوگنڈا میں چرچ پر آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوگئے۔ یوگنڈا کی پولیس نے ایکس پر بیان میں بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ شمالی یوگنڈا کے ضلع لیمو میں پیلا بیک مہاجر کیمپ میں پیش آیا جہاں لوگ عبادت کے لئے جمع تھے۔پولیس نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد عبادت کے لئے جمع تھے اور اسی دوران بارش شروع ہوئی اور بجلی کڑکنے لگی اور آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔پولیس نے حادثے کے حوالے سے مزید بتایا کہ مہاجر کیمپ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ ان کا تعلق کس ملک سے تھا لیکن مذکورہ کیمپ اور خطے کے دیگر علاقوں میں موجود اکثر مہاجرین کا تعلق جنوبی سوڈان سے ہے۔
Leave A Comment