2 روز قبل غائب ہونے والی خاتون کی لاش ٹکڑوں میں برآمد
راجستھان کے جودھ پور علاقے سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والی 50 سالہ خاتون کی لاش ٹکروں میں برآمد ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پیشے کے لحاظ سے بیوٹیشن تھی جن کی لاش کے 6 ٹکڑے کر کے پلاسٹک بیگز میں ڈال کر دفنا دیا گیا تھا۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ اسے کسی ایسے شخص نے قتل کیا جسے وہ جانتی تھی، اوراس کی باقیات کو مشتبہ شخص کے گھر کے قریب دفن کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بیوٹی پارلر کی مالک انیتا چودھری 28 اکتوبر کی دوپہر دکان بند کرنے کے بعد لاپتہ ہو گئیں۔ وہ اس رات گھر واپس نہیں آئی، جس کے بعد خاتون کے شوہر منموہن نے اگلے روز پولیس میں اہلیہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔
Leave A Comment