تازہ ترین

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل اور امریکی اہلکاروں پر مزید حملے کیے تو سنگین نتائج بھگتے گا۔سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دفاع میں کسی بھی اقدام سے نہیں ہچکچائیں گے، کوئی ابہام نہ رہے۔لنڈا تھامس گرین فیلڈ کا کہنا تھا کہ امریکا مزید کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا، ایران اور اسرائیل کے درمیان براہ راست حملوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

دوسری جانب ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران اسرائیلی حملے کا اپنے منتخب وقت میں جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت اسرائیلی جارحیت میں شریک ہے، اس کے نتائج بھگتے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement