قصور: کار اور موٹرسائیکل پر کنٹینر گرنے سے 4 افراد جاں بحق
کار اور موٹرسائیکل پر کنٹینر گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کوٹ رادھاکشن روڈ پر پیش آیا جہاں پیپر مل کے باہر لوڈر کیساتھ کنٹینر اتارا جار رہا تھا کہ لفٹر سے کنٹینر نیچے گرگیا، سڑک سے گزرنے والی موٹرسائیکل اور کار کنٹینر تلے دب گئی۔حادثے میں کار اور موٹرسائیکل پر سوار 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Leave A Comment