انگلینڈ: برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر انتہا پسند ہندوؤں کا حملہ
انگلینڈ کے علاقے شیفیلڈ میں برٹش پاکستانیوں کے ریسٹورنٹ پر انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔اس حوالے سے ریسٹورنٹ کے مالک رحیم اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری نشے کی حالت میں تھے۔انہوں نے بتایا کہ کھانا کھانے کے بعد بھارتی شہریوں نے کاؤنٹر پر شور مچا دیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کا گوشت ملایا گیا ہے۔ریسٹورنٹ انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ بیف مینیو میں ہے ہی نہیں تاہم نشے میں دھت افراد نے ورکر پر حملہ کر دیا تھا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے واقعہ کی انکوائری شروع کر دی۔
Leave A Comment