تازہ ترین

اسرائیلی فورسز نے یمن پر فضائی حملہ کر دیا، حدیدہ بندرگاہ، پاور سٹیشن سمیت صنعا ایئرپورٹ کو شدید نقصان پہنچایا۔ حوثی عہدیدار کے مطابق صنعا پر اسرائیلی حملے میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، اسرائیلی میڈیا نے یمن حملوں میں 100 طیارے شامل ہونے کا دعویٰ کر دیا۔اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ حوثیوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، یمن میں یہ حملہ آخری نہیں ہوگا۔حوثی رہنما نے کہا کہ یمن غزہ کی حمایت میں اپنی فوجی کارروائیوں کو نہیں روکے گا، اسرائیل ہمارا مقابلہ کرنے سے قاصر ہے۔

یمن پر اسرائیلی بمباری کے دوران عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ تیدروس ادھانوم بال بال بچ گئے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ وہ بمباری کے دوران صنعا ایئرپورٹ پر موجود تھے، ان کی روانگی سے قبل ہی صنعا ایئرپورٹ فضائی بمباری کی زد میں آگیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے سے صنعا ایئر پورٹ کا رن وے، ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ڈیپارچر لاؤنج تباہ ہو گیا ، میں حملے کے وقت ڈیپارچر لاؤنج سے چند میٹر فاصلے پر ہی موجود تھا تاہم حملے میں محفوظ رہا۔تیدروس ادھانوم نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں ائیرپورٹ پر 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ڈبلیو ایچ او کے طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا، اب ہمیں یمن سے نکلنے کے لیے صنعا ایئرپورٹ کی مرمت کا انتظار کرنا ہوگا۔

Leave A Comment

Advertisement