فضل الرحمان نے عالمی حالات کے باعث مہنگائی کیخلاف تحریک کی کال مؤخر کردی
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عالمی حالات کی وجہ سے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کی کال مؤخر کردی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا کے حالات نے اس وقت اضطراب پیدا کر رکھا ہے۔ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔جمعیت علمائے اسلام کبھی بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، صوبوں کی خودمختاری کی بات کرتے ہیں۔ ملک میں ایسا الیکشن ہونا چاہیے جو حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کرے۔
Leave A Comment