کراچی: شاہراہ بھٹو پر ڈاکو شہری سے 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کراچی میں شاہراہِ بھٹو پر ڈاکو شہری سے 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے شہری سے لوٹ مار کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے زیرِ استعمال گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہے۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ قیوم آباد میں شاہراہِ بھٹو سے اترتے ہوئے ڈاکوؤں نے کار سے گاڑی کو ٹکر ماری، میں گاڑی سے باہر نکلا تو موٹر سائیکل سواروں نے یرغمال بنا کر تشدد بھی کیا۔
Leave A Comment