تازہ ترین

امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وفد کا استقبال کیا، پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ مسقط اور ماسکو کا بھی دورہ کریں گے، اس سے قبل عباس عراقچی نے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پڑوسی ممالک ان کی ترجیح ہیں۔ایکس پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں ان شہروں کے بر وقت دورے پر روانہ ہو رہا ہوں، دورے کا مقصد دو طرفہ معاملات پر شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری اور علاقائی پیشرفت پر مشاورت کرنا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس ترجمان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں امن مذاکرات میں امریکی وفد کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ہفتے کی صبح مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہوں گے۔

Leave A Comment

Advertisement