تازہ ترین

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26.77 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ علاقائی کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو رہا ہے. تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دباؤ اور عالمی شراکت داروں سے معاہدوں کی وجہ سے حکومت کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں.

ان حالات کے پیش نظر آئندہ ہفتے کیلئے ڈیزل کی قمیت میں 26.77 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں بھی 26.77 روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے.جس قدر ممکن ہوا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کو برداشت کیا. وفاقی حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے عوام کو تاریخی ریلیف پیکیج دیا.دعاگو ہیں کہ جلد علاقائی امن کے حصول میں پیش رفت ہو اور عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے. 

 

Leave A Comment

Advertisement