تازہ ترین

ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ آج دوپہر سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نئی لائن کو واٹرنیٹ ورک سے منسلک کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔اس دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے9 میں سے 7 پمپ 48 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔ 27 اپریل کو 7 پمپس سے پانی بحال کردیا جائے گا، جبکہ 2 پمپس مزید 5 روز کے لیے بند رہیں گے۔ اس دوران نارتھ کراچی، سرجانی، اسکیم 33، گلستانِ جوہر میں پانی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ گلشن اقبال، صدر، لانڈھی، کورنگی، چنیسر ٹاؤن کے کچھ علاقوں میں پانی فراہمی معطل رہے گی، نیپا، صفورا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس بھی بند رہیں گے۔  شہر کو یومیہ تقریباً 250 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

 

Leave A Comment

Advertisement