تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،  جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہیں۔

واضح  رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے پاکستان کی جامع اور مسلسل سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد گزشتہ رات اسلام آباد پہنچا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement