لاہور: سفاک شخص نے بیوی سمیت 3 بچیوں کو آگ لگادی
لاہور میں شاہدرہ کے علاقے میں بیوی سمیت 3 بچیوں کو آگ لگا دی جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس کے بعد پولیس نے شوہر کو گرفتار کر لیا۔آگ سے والدہ سمیت 7 سالہ ہانیہ 3 سالہ اقراء اور 3 ماہ کی نور کے چہرے اور ہاتھ جھلس گئے، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس پی سٹی نے کہا کہ ایس ایچ او شاہدرہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے شوہر بلال کو گرفتار کر لیا ہے۔تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات و قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے کے حوالہ سے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔