تازہ ترین

اغواء برائے تاوان کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان عبدالوہاب، جو شیخوپورہ میں ملازمت کرتا تھا، کام پر نہ جانے کی غرض سے اپنے چچا کو اغواء کا جھوٹا میسج اور 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ ظاہر کیا۔چچا کی اطلاع پر تھانہ صدر رینالہ خورد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو مبینہ مغوی خود ہی بحفاظت موجود پایا گیا۔ تفتیش کے دوران نوجوان نے اعتراف کرتے ہوئے ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا کہ اس نے ملازمت سے بچنے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا۔پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے جھوٹی اطلاع دینے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement