اوکاڑہ : بیوی کے قتل میں ملوث مجرم کو عمر قید
ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ نے بیوی کے قتل میں ملوث مجرم فیضان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرم پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اسے مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق مجرم نے جون 2025 میں اپنی بیوی انشاء کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر فیصلہ سنایا۔