تازہ ترین

ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی سربراہی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و سرقہ کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اویس اور کامران شامل ہیں، جو اے کیٹیگری کے اشتہاری مجرم تھے اور متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement