تازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو موجودہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، وہ پاکستان کی بنگلادیش کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں ذمے داریوں کا آغاز کریں گے۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ خالی تھا، اظہر محمود جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ تھے۔

پاکستان ٹیم مئی میں بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، یہ ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027ء کا حصہ ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement