اوکاڑہ : مدرسے کے قاری کا 11 سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، مقدمہ درج، ملزم گرفتار
مدرسے کے قاری کا 11 سالہ طالب علم پر مبینہ تشدد کا واقعہ۔ ڈی پی او کا سخت نوٹس مقدمہ درج. قاری گرفتار. پولیس کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقے شادمان کالونی کے رہائشی محمد شہباز کے بیٹے حسن کو سبق یاد نہ ہونے پر قاری نعیم نے پانی کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بچہ زخمی حالت میں گھر پہنچا اور والد کو واقعہ سے آگاہ کیا، جس پر والد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ ڈی پی او کے نوٹس لینے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم قاری کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بچے کا طبی معائنہ کرا کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے.