تازہ ترین



تھانہ بی ڈویژن کے علاقے 3کمسن بچے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر ایس ایچ او اپنی نفری کے ہمراہ ایکشن میں آگئے  محلہ احمد آباد صمدپورہ سے لاپتہ ہونے والے 3 کمسن بچوں کی بازیابی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے زریعے تلاش شروع کردی . لاپتہ بچوں کی شناخت محب اللہ (عمر 11 سال)، رامین زاہد (عمر 10 سال) اور عبدالہادی (عمر 5 سال) کے نام سے ہوئی۔
تھانہ بی ڈویژن پولیس نے فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ اردگرد کے علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ بچے ٹرین میں سوار ہو کر تقریباً 50 کلومیٹر دور ضلع ساہیوال کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ پولیس ٹیم نے مسلسل فالو اپ اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع ساہیوال سے تینوں بچوں کو بحفاظت ٹریس کر کے بازیاب کر لیا۔اور قانونی تقاضے اور ضروری تصدیقی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ خود تھانہ پہنچے، بازیاب ہونے والے بچوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Leave A Comment

Advertisement