تازہ ترین

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائی کے پیچھے بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ بےنقاب ہو گیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے خود کش بمبار  نے افغانستان سے تربیت لی، خود کش بمبارکچھ عرصہ پہلے افغانستان سے آیا۔ افغانستان میں موجود مختلف دہش گرد گروہ پورے خطےکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ پوری قوم ایسی بزدلانہ کاروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، مساجد اور معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کےعزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد دھماکے میں آئی جی اسلام آباد کے کزن بھی شہید ہوگئے

اسلام آباد دھماکے میں آئی جی اسلام آباد کے کزن بھی شہید ہوگئے۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں علامہ بشارت حسین امامی نے بتایا کہ شہداء میں آئی جی اسلام آباد کے کزن بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد دھماکہ، پنجاب حکومت نے 25 ایمبولینسز روانہ کردیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد میں امام بارگاہ دھماکے کے زخمیوں کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہر متاثرہ فرد کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ کے مطابق 25 مکمل طور پر جدید سہولیات سے آراستہ ایمرجنسی ایمبولینسز اسلام آباد روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا سکے اور انہیں محفوظ طریقے سے اسپتال منتقل کیا جا سکے۔ راولپنڈی ڈویژن کے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تمام ہسپتالوں میں سرجیکل ٹیمیں، اینستھیٹسٹ، آرتھوپیڈک اور نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹرز کو الرٹ کر کے ڈیوٹی پر موجود رکھا گیا ہے، جبکہ بلڈ بینکس کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے تاکہ خون کی کسی قسم کی قلت پیدا نہ ہو۔ آپریشن تھیٹرز کو بھی مکمل طور پر تیار رکھا گیا ہے تاکہ زخمیوں کا بروقت اور مؤثر علاج یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں اور امدادی کارروائیوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہونے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیا جا رہا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement