تازہ ترین

کراچی کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 8 میں خیابانِ اتحاد کے سگنل پر نصب ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ سکرین پر غیر اخلاقی ویڈیو کلپس چلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایڈورٹائزنگ کمپنی کا ہی ملازم ہے، واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز گزری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق کمپنی کے آپریشن ڈائریکٹر نے فون پر بتایا کہ فیز 8 میں نصب ایس ایم ڈی سکرین پر وقفے وقفے سے غیر اخلاقی ویڈیو کلپس چل رہی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی فوری طور پر سکرین کو بند کروا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیابانِ اتحاد پر نصب ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ سکرینز کو نامعلوم افراد نے ہیک کر کے کچھ دیر کے لیے غیر اخلاقی مواد نشر کر دیا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement