لکی مروت: نامعلوم افراد نے گیس ٹی بی ایس کو دھماکے سے اڑا دیا
لکی مروت کے علاقے منجیوالا میں نامعلوم افراد نے گیس ٹی بی ایس کو دھماکے سے اڑا دیا۔محکمۂ گیس حکام کے مطابق دھماکے سے گیس ٹی بی ایس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے باعث لکی مروت شہر اور سرائے نورنگ کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔