فیروزوالہ: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق
ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ڈاکو نوجوان سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔ نوجوان فیکٹری سے تنخواہ لے کر گھر جا رہا تھا، رقم نہ دینے پر ڈاکوؤں نے نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی ہے، اطلاع ملنے پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔