کراچی: پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کا خطرناک کمانڈر انور عرف کوجیک ہلاک
پرانا گولیمار میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونے والا فائرنگ کا تبادلہ ایک بڑے انجام تک جا پہنچا۔ کیماڑی پاک کالونی پولیس اور مسلح ملزم کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والا ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، تاہم اسپتال منتقل کرتے ہوئے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ مقابلے کے دوران ملزم سے ایک رائفل اور پستول برآمد کیے گئے۔ واقعے کے بعد پرانا گولیمار اور ملحقہ علاقوں میں سرچنگ آپریشن جاری رکھا گیا۔