امریکا: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک
امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا میں چھوٹا طیارہ حادثے میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ اور ایک امریکی خاتون ہلاک ہوگئیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ شمالی مینیپولس کے کرسٹل ایئرپورٹ سے پرواز کے فوری بعد حادثے کا شکار ہوگیا۔بروکلین پارک پولیس کے مطابق طیارہ حادثے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 51 منٹ پر موصول ہوئی۔طیارہ گرنے کے فوری بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔
امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے میں تباہ ہونے والا طیار بیچ ایف 33 اے طیارہ تھا اور جہاز گرنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
Leave A Comment