تازہ ترین

قومی شاہراہ پر ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے‘ ٹریکٹرٹرالی نے سڑک کنارے کھیلنے والی کمسن بچی روند ڈالی‘ بچی سمیت دوجاں بحق‘ تین شدید زخمی، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ ٹریکٹر ٹرالی اورٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار

پہلا حادثہ قومی شاہراہ پر سنجرپوربائی پاس پر پیش آیا جہاں بے قابوتیزرفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے جس کے نتیجہ میں چک 30این پی کی رہائشی مائی بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ نذیراں بی بی‘ حبیب اورشاہو شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ریسکیوکی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ نامعلوم ٹرالر ڈرائیور ٹرالر موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

دوسرا حادثہ بستی ماچھیاں کی رہائشی 6سالہ سدرہ کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کنارے کھیلنے کے دوران ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالا جسے انتہائی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم سدرہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑگئی جبکہ نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹرٹرالی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

Leave A Comment

Advertisement