اوکاڑہ: ریلوے ٹریک عبور کرتے خاتون ٹرین کی زد آ کر جاں بحق
ریلوے ٹریک عبور کرتے خاتون ٹرین کی زد آ کر جاں بحق ہوگئی.ریسکیو زرائع کے مطابق جنرل بس سٹینڈ کے قریب سے ایک خاتون ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گئی حادثہ میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جس کی شناخت 40 سالہ کرن بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ محلہ شورہ کوٹھی اوکاڑہ کی رہائشی تھی .
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کا فوری ریسپانس، جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں . ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کاروائی کے بعد جاں بحق ہونے والی خاتون کی نعش کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا،
Leave A Comment