پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 999 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1742 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 72 ہزار 196 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان برقرار ہے۔جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 2.3 فیصد کی تیزی دیکھنے میں آئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.28 فیصد تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ کی مارکیٹس میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 0.52 فیصد کی مندی دیکھنے میں آئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.24 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
Leave A Comment