تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مہنگائی کے اثرات برقرار ہیں، جس کے باعث ہول سیل مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کریانہ مرچنٹس کے مطابق درجہ اول کے گھی و آئل کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 560 روپے سے بڑھ کر 590 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔اسی طرح درجہ دوم کا آئل 35 روپے مہنگا ہو کر 510 روپے سے بڑھ کر 545 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے، جبکہ درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ 510 روپے سے بڑھ کر 535 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔مسلسل قیمتوں میں اضافے کے باعث عام صارفین پر مہنگائی کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement