تازہ ترین

ایرانی نائب صدر رضا عارف نے کہا ہے کہ تیل کی آزاد مارکیٹ سب کے لیے ہو گی یا کسی کے لیے نہیں، ایرانی تیل کی برآمدات پر عائد پابندیوں کے نتائج پوری دنیا کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ایکس پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی مفت دستیاب نہیں، ایرانی تیل کی برآمدات روکتے ہوئے دوسروں کے لیے سیکیورٹی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔انتخاب واضح ہے یا تو سب کے لیے تیل کی آزاد منڈی ہو، یا پھر سب کو بھاری قیمت کے خطرے کا سامنا کرنا پڑے۔ عالمی ایندھن کی قیمتوں میں استحکام اس بات پر منحصر ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اقتصادی اور فوجی دباؤ کا مستقل اور یقینی خاتمہ ہو۔

 

Leave A Comment

Advertisement