تازہ ترین

گرمی کی شدت بڑھنے سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا جس کے پیش نظر پاور ڈویژن نے پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات شروع کر دیے۔پاور ڈویژن نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے اقدامات شروع کردیے، اِس سلسلے میں ایل این جی فراہمی کے حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کو خط لکھ دیا۔اِسی طرح خط میں پاور ڈویژن نے بجلی کی پیداوار کے لئے 400 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے لئے ایل این جی کی فراہمی ناگزیر ہو چکی ہے۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شارٹ فال میں اضافے کا خدشہ ہے، ایل این جی پلانٹس سے پیداوار شروع نہ کرنے سے شارٹ فال بے قابو ہوسکتا ہے، ایل این جی پلانٹس 6 ہزار میگاواٹ بجلی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈیزل فرنس آئل کی نسبت سپاٹ کارگوز سے پیداوار کم مہنگی پڑے گی، ایل این جی کی عدم دستیابی سے ڈیزل پر انحصار بڑھے گا، اِس اقدام سے صارفین پر ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا بڑا بوجھ پڑ سکتا ہے۔ پاور ڈویژن نے آئندہ ہفتوں میں طلب و رسد کا تخمینہ فراہم کر دیا ہے، کے الیکڑک نے بھی ایل این جی کی ضروریات سے آگاہ کر دیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement