تازہ ترین

  پولیس اور سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی میں بدنامِ زمانہ ڈاکو احمد بکھرانی نے سرنڈر کردیا۔ڈی پی او کے مطابق احمد بکھرانی پر 1 کروڑ روپے ہیڈ منی مقرر تھی اور وہ درجنوں سنگین مقدمات میں پولیس کو مطولب تھا ۔ اب تک کچہ آپریشن میں 66 ڈاکو ہلاک اور 101 زخمی حالت میں گرفتار ہو چکے ہیں جب کہ مجموعی طور پر 320 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔علاوہ ازیں ڈی پی او رحیم یار خان نے واضح کیا کہ سرنڈر کرنے والے ملزمان قانون کے مطابق مقدمات کا سامنا کریں گے اور آخری ڈاکو کی گرفتاری تک بلا تعطل آپریشن جاری رہے گا۔

Leave A Comment

Advertisement