تازہ ترین

یوکرینی دارالحکومت میں ایک سپرمارکیٹ کے اندر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ حملہ آور پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ حملہ آور نے اچانک سپرمارکیٹ میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے موقع پر ہی متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمرجنسی سروسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گھیر کر جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ابتدائی تحقیقات میں حملے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی، تاہم حکام مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement