نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں بنگلادیش کو شکست دے دی
نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں میچ میں بنگلادیش کو 26 رنز سے شکست دے دی۔میرپور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔ہینری نکلس 68 اور ڈین فوکس کروفٹ 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد، شوریف الاسلام اور رشاد حسین نے 2، 2 جبکہ مہدی حسن میراز اور ناہید رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلادیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور 48.3 اوورز میں 221 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سیف حسن 57 اور توحید ہریدوئے 55 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، نیتھن اسمتھ نے 3 جبکہ ول اورورکے، جیڈن لینوکس اور ڈین فوکس کروفٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔