تازہ ترین

شہریوں کو دستیاب سستا پروٹین اب مہنگے داموں ملنے لگا ہے، جبکہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مرغی کے گوشت کا سرکاری ریٹ 533 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ مختلف قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمت 244 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، لیکن اوپن مارکیٹ میں انڈے 250 سے 255 روپے فی درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی اور انڈوں کی سرکاری قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

 

Leave A Comment

Advertisement