تازہ ترین

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آن لائن آرڈرز پر شیشہ ڈور تیار کر کے فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو چائنہ سکیم کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، جو اپنے گھر میں ہی شیشہ ڈور تیار کرتا اور اسے آن لائن آرڈرز کے ذریعے فروخت کرتا تھا۔کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے تیار چرخیاں اور ڈور بنانے والا دھاگہ بھی برآمد کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement